جمعہ , 19 اپریل 2024

امتحان میں بیٹھنے کیوں نہیں دیا؟ طالبہ اسکول میں دستی بم لے آئی

صنعا: یمن میں امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے پر طالبہ اسکول میں دستی بم لے آئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمن میں اسکول انتظامیہ کی جانب سے طالبہ کو امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی تو وہ دستی بم لے کر اسکول میں داخل ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق اسکول انتظامیہ نے فیس کی عدم ادائیگی پر طالبہ کو امتحان میں شامل ہونے سے روک دیا تھا، لڑکی اس وقت تو خاموشی سے چلی گئی لیکن کچھ دیر بعد ایک دستی بم لے کر آئی اور اسکول کو اس بم سے اڑانے کی دھمکی دے دی۔اسکول میں افرا تفری مچ گئی اور طلبا و طالبات خوفزدہ ہوگئے، اہل علاقہ کو پتا چلا تو انہوں نے بچوں کو بچانے کے لیے اسکول پر دھاوا بول دیا۔

رپورٹ کے مطابق والدین نے طالبہ کی دھمکی کے بعد اسکول کے دروازے توڑ کر اپنے بچوں کو باہر نکالا۔عینی شاہدین کے مطابق اس واقعے سے طالبات شدید خوف میں مبتلا ہوگئی تھیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو اور تصاویر میں والدین کی طرف سے اسکول کے گیٹ کو توڑنے کی کوششوں کو دیکھا جاسکتا ہے تاکہ وہ اپنے بچوں کو باہر نکال کر گھر لے جاسکیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …