جمعہ , 19 اپریل 2024

وزیر اعظم عمران خان کی کرسمس کی مبارکباد

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس امن، محبت، رواداری اور انسانیت کا پیغام عام کرنے کا دن ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کرسمس کی مبارکباد دی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پوری دنیا میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد، کرسمس امن، محبت، رواداری اور انسانیت کا پیغام عام کرنے کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں مسیحی برادری کا کردار قابل تعریف ہے۔خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مسیحی برادری کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منا رہی ہے۔ ملک کے بیشتر شہروں میں مذہبی تقریبات کا انعقاد اور ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی جارہی ہیں۔

کرسمس کے تہوار پر گرجا گھروں کو برقی قمقموں اورپھولوں کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے سجایا دیا گیا ہے جبکہ مرد و خواتین اور بچوں نے مذہبی تہوار کے حوالے سے خریداری بھی کی۔کرسمس کے موقع پر صدر پاکستان عارف علوی نے مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کی ملک کی ترقی و استحکام کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …