ہفتہ , 20 اپریل 2024

بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک قائداعظم کے یقین کی تصدیق ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک قائداعظم کے یقین کی تصدیق ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قائد اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر پیغام میں کہا کہ مسلمانوں کے لیے آزاد وطن بنانے میں قائداعظم نے بے لوث مثالی کردار پیش کیا، انہوں نے پوری دنیا میں لاکھوں افراد کو متاثر کیا، قائداعظم نے جس فیصلہ کن تحریک آزادی کی سربراہی کی وہ ان کی سیاسی بصیرت کا مظہر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا آج نام نہاد سیکولر بھارت کا چہرہ دیکھ رہی ہے، بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک قائد اعظم کے یقین کی تصدیق ہے، انہیں یقین تھا ہندوستان کے انتہا پسند ہندو مسلم اقلیت کو عزت اور وقار کے ساتھ نہیں رہنے دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ہمیں فاشسٹ بی جے پی حکومت کے ظلم کا شکار کشمیری عوام کو نہیں بھولنا، قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی “شہ رگ” کہا تھا، آج ہم اپنے عہد کا اعادہ کرتے ہیں، ہمیں اپنے بانی کے نظریات کو سمجھنے اور مقصد کی تکمیل کے لئے طویل سفر طے کرنا ہے۔ اتحاد، عقیدے اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر نیا پاکستان، قائد کا پاکستان بنا سکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …