جمعرات , 18 اپریل 2024

اعلی ایرانی رہنما نے امریکہ سے خفیہ تعلقات کی نفی کردی

سپریم لیڈر ایران کے مشیر برائے بین الاقوامی امور نے اس بات کو سختی سے مسترد کردیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان خفیہ تعلقات چل رہے ہیں.یہ بات ایکسپڈینسی کونسل کے رکن علی اکبر ولایتی نے منگل کے روز روسی چینل روسیا الیوم کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے کہی.انہوں نے پابندیاں اٹھانے سے پہلے امریکہ کے ساتھ کسی بھی مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ ایرانی کا موقف مستحکم ہے اور امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات اور ملاقات کے لیے کوئی فیصلہ نہیں کیا گيا ہے.

٭٭ صہیونی حملوں کا جواب دیا جائے گا:

علی اکبر ولایتی نے کہا کہ اسرائیل کو جلد یا بدیر شام میں اپنے فضائی حملوں اور جرائم کا جواب ملے گا اور لبنان اور شام کے ممالک صہیونی جعلی رجیم کے ان حملوں کا منہ ٹور جواب دیں گے.ایرانی عہدیدار نے کہا کہ تل ابیب کو جلد ہی اپنے جرائم پر پچھتاوا ہوگا.انہوں نے مزید کہا کہ شام میں خاص طور پر تیل سے مالا مال علاقوں میں امریکی فوجیوں کی موجودگی اس ملک کے عوام کی مرضی کے مطابق نہیں اور یہ تیل چورنے کی ایک قسم ہے.ولایتی نے کہا کہ امید ہے کہ شام پر امریکی قبضہ جلد از جلد ختم ہو جائے گا.

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …