منگل , 23 اپریل 2024

یمنی عوام کی مزاحمت نے سعودی حکام کے خام خیالی کو برباد کردیا: ایرانی وزیر دفاع

ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا ہے کہ یمنی عوام کی مزاحمت نے جدید ترین ہتھیاروں پر بھروسہ کرنے والے ریاض کے حکام کے خام خیالیوں کو برباد کر دیا۔ان خیالات کا اظہار بریگیڈیئر جنرل "امیر حاتمی” نے پیر کے روز ایران میں تعینات یمن کے نئے سفیر "ابراہیم محمد الدیلمی” کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان تعلقات کا اسلام کے آغاز سے پہلے آغاز کیا گیا ہے اور اس کے بعد مذہبی مشترکات کی بنا پر باہمی تعلقات کا سلسلہ جاری ہے۔جنرل امیر حاتمی نے دہشتگرد گروہ بشمول القاعدہ، داعش اور ان کے حامیوں کیخلاف یمنی عوام کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام کی مزاحمت نے جدید ترین ہتھیاروں پر بھروسہ کرنے والے ریاض کے حکام کے خام خیالیوں کو برباد کر دیا۔یمنی فریقین کے درمیان مذاکرات، اسی مسئلے کا واحد حل ہے

ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا کہ یمنی مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور یمنی مسئلے کا یمن کے تمام سیاسی فریقین کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ یمن کی سرزمین تمام یمنیوں کی ہے اور تمام فریقین، گروہوں اور سیاسی سماجی دھاروں کی شراکت کیساتھ پُرامن مذاکرات بھی اس ملک میں موجود پیچیدہ مسائل کا عملی حل ہے۔

جنرل حاتمی نے یمن کی فوجی طاقت کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج، یمنی فوج کی صلاحیت اس سطح پر پہنچ گئی کہ وہ دشمن کے محاذ میں گہری حد تک داخل ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا یمنی قوم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر اور ایرانی حکومت اور عوام یمنی عوام کی ارمانوں کی بدستور حمایت کریں گے اور ان کی مدد کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …