جمعرات , 18 اپریل 2024

پاکستان نے کی مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد

اسلام آباد: پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ جانب دارانہ ہے ۔پاکستانی دفتر خارجہ نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ امریکی رپورٹ پاکستان کے زمینی حقائق کے برعکس ہے جس میں مخصوص ممالک کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مختلف مذاہب کے لوگوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور اس حوالے سے حکومت، پارلیمنٹ اور عدلیہ نے ٹھوس کوششیں کیں۔عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر دو مرتبہ اجلاس منعقد کیے، اقوام متحدہ کےانسانی حقوق کمیشن نے بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جب کہ ہندوستان کا حالیہ شہریت بل ہندوستان کے اقلیتوں سے امتیازی سلوک کا ثبوت ہے۔واضح رہے کہ امریکہ نے ایسے میں مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ شائع کی جب خود امریکہ میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …