منگل , 23 اپریل 2024

ایل او سی: بھارتی اشتعال انگیزی سے پاک فوج کے 2 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان نے 3 بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور کئی کو زخمی کیا۔میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا جاری بیان میں بتایا کہ گذشتہ 36 گھنٹوں کے دوران بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی متعدد بار خلاف ورزیاں کیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فورسز کی کارروائی میں صوبیدار سمیت 3 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دیوا سیکٹر میں پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید ہونے والے جوانوں میں نائب صوبیدار کانڈیرو اور سپاہی محمد احسن شامل ہیں۔نائب صوبیدار کانڈیرو کا تعلق سکھر کی تحصیل پنوں عاقل اور محمد احسن کا تعلق جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان سے ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …