ہفتہ , 20 اپریل 2024

افغانستان میں 114 مسلح افراد ہلاک

افغانستان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے آپریشن میں مسلح گروہوں کے 114 عناصر ہلاک ہوئے۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے بدھ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق مختلف مسلح گروہوں سے ہے اور ان کے خلاف یہ آپریشن قندهار، بغلان، هلمند، ڈایکندی، غزنی، کاپیسا، تخار، میدان وردک اورہرات میں کیا گیا جس کے دوران 114 مسلح افراد ہلاک 24 زخمی اور 13 گرفتار ہوئے اور بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود قبضے میں لیا گیا ہے۔

دوسری جانب افغانستان میں طالبان نے پیپلز پیس موومنٹ کے 27 ارکان کو مغربی صوبے فراہ سے اغوا کر لیا۔ اس تنظیم کے ترجمان بسم الله وطن دوست کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھیوں کو ہرات سے واپسی پر ضلع بالا بلک کے قریب طالبان اپنے ساتھ لے گئے۔ یہ لوگ ایک امن مارچ میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …