ہفتہ , 20 اپریل 2024

رہبر معظم انقلاب اسلامی: جہاد و شہادت کو فراموش کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا: کچھ لوگ جہاد اور شہادت کو فراموش کرانے کی مذموم کوشش کررہے ہیں ایسے افراد کا بھر پور مقابلہ کرنا چاہیے اور انقلاب کے مظہر، جہاد و شہادت کے اہم امور کو ہمیشہ زندہ رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ ہرمزگان کی شہداء کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں صوبہ ہرمزگان کے عوام کی شجاعت ، بہادری، وفاداری اور دفاع مقدس کے دوران ایثار و فداکاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا شہیدوں کی تعظیم و تکریم اور تجلیل ہم سب کا فریضہ ہے ، شہداء نے اسلام اور انقلاب کا بھر پور دفاع کیا ، آج کچھ لوگ جہاد اور شہادت کو فراموش کرانے کی پالیسی پر گامزن ہیں لیکن ہمیں جہاد و شہادت کو زندہ رکھنے کے سلسلے میں کوشش کرنی چاہیے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہداء کو فداکاری اور ایثار کا مظہر قراردیا اور شہداء کی تعلیم و تربیت، رشادتوں اور کارناموں سےنوجوان نسل کو آشنا کرانے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ فسق و فجور اور دنیا طلبی کی جانب راغب کرنے کے بجائے معاشرے میں ایثار و شہادت اور فداکاری کی معرفی، شناخت اور پہچان کروا نےکے ذریعے سے نوجوان نسل اس جانب راغب ہوں گے اور وہ شہداء کے راستے کو جاری و ساری رکھیں گے۔واضح رہے کہ 16 دسمبر کو شہدائے ہرمز گان سیمینار کمیٹی کے اراکین نے رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کی تھی اس موقع پررہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمودات سے آج جمعرات کے روز بندر عباس میں منعقد ہونے والے سیمینار کے مندوبین نے استفادہ کیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …