جمعرات , 25 اپریل 2024

وزیر اعظم نے خاص طور پر کہا ہے قانونی معاملات نہ چھیڑے جائیں: شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے، وزیر اعظم نے خاص طور پر کہا ہے قانونی معاملات کو نہ چھیڑا جائے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کوئی مسئلہ نہیں، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے جو بھی طریقہ کار ہوگا اپنا لیا جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی قابل قبول ہوگا۔ ملک میں عدالتیں آزاد ہیں۔ اداروں میں کسی قسم کا تصادم نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے، وزیر اعظم نے خاص طور پر کہا ہے قانونی معاملات کو نہ چھیڑا جائے۔بھارت کے حالات کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کا مسلمان انقلاب کے لیے نکل آیا ہے، مودی سرکار کے لیے یہ سب کچھ برداشت سے باہر ہوگا۔ ہوسکتا ہے کہ مارچ تک بھارت سرحد پر کشیدگی کرے۔ ہم سب کو ہر وقت تیار رہنا چاہیئے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ آصف زرداری اسپتال میں بیٹھ کر بلاول کو کلین چٹ دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اللہ پاک بلاول بھٹو کو ہدایت دے۔اس سے قبل ایک موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ کی تو راولپنڈی تیار ہے، راولپنڈی غیرت مندوں کا شہر ہے، اپناحق ادا کرے گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک سے ڈیڑھ ماہ سیاست کے لیے بہت اہم ہے، ایک سے ڈیڑھ ماہ کے دوران عمران خان حالات پر قابو پالیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …