ہفتہ , 20 اپریل 2024

نیپرا نے بجلی ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کی منظوری دے دی، اضافے کی منظوری اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ایک روپے 73 پیسے بڑھانے کی درخواست کی تھی، بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 14 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے، چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروق کی صدارت میں درخواست پر سماعت ہوئی۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 21 نومبر کو بھی نیپرا نے بجلی ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی، جس سے بجلی صارفین پر 24 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا تھا، نیپرا حکام کے مطابق یہ اضافہ بھی ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔ صافین کو رواں ماہ کے بلوں میں اضافی رقم ادا کرنی پڑی۔27 ستمبر کو بھی نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 52 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا تھا، جس سے صارفین پر 50 ارب 70 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، یہ اضافہ بھی سہ ماہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …