جمعہ , 19 اپریل 2024

ایف آئی اے کا ن لیگ سیکریٹریٹ پر چھاپہ

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے لاہور میں مسلم لیگ ن کے سیکریٹریٹ پر چھاپہ مارا ہے، جہاں ارشد ملک کیس سے متعلق شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔

مسلم لیگ ن نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف آئی اے نے ن لیگ کے سیکریٹریٹ پر چھاپہ مارا، چھاپے کا مقصد احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سے متعلق مریم نواز کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ قبضے لینا ہے، ٹیم نے رہنماء عطاء تارڑ سے متعلق بھی پوچھا جبکہ میڈیا سیل سے متعلق بھی معلومات لیں۔ایف آئی اے ذرائع نے لاہور میں چھاپے کی تصدیق کردی، ٹیم اب بھی ن لیگ سیکریٹریٹ میں موجود ہے، جو ارشد ملک کیس کے شواہد اکٹھے کررہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …