جمعہ , 19 اپریل 2024

عراق میں داعش کے مختلف حملوں میں 5 سیکورٹی اہلکار شہید

عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے کرکوک، موصل اور صلاحدین شہروں پر حملوں سے 5 سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔وزارتِ دفاع سے منسلک سیکورٹی میڈیا نیٹ ورک کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ صلاحدین سے منسلک الاصلاحیہ گاوں کے جوار میں فوجیوں کے گزر کے وقت سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے ہوا میں اڑا دیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق اس حملے میں 2 فوجی شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے۔موصل میں حاشدی شابی قوتوں کی گشتی گاڑی پر حملہ کیا گیا ، جس سے دو سیکورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔تیسرا حملہ کرکوک کے مضافات میں کیا گیا جہاں پر ایک پولیس اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تو 2 زخمی ہو گئے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …