جمعرات , 18 اپریل 2024

صدر رجب طیب ایردوان اچانک تیونس کے دورے پر روانہ ہوگئے

استنبول: صدر رجب طیب ایردوان تیونس کا اچانک دورہ کر رہے ہیں۔توقع ہے کہ صدر ایردوان اپنے تیونسی ہم منصب قیص سعید د سے ملاقات کریں گے جنھوں نے اکتوبر میں اقتدار سنبھالا تھا۔صدر ایردوان کے ہمراہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو وزیر قومی دفاع حلوصی آقار بھی تیونس روانہ ہوئے ہیں۔

صدر ایردوان نے استنبول میں لیبیا کی صدارتی کونسل کے صدر فایض السراج سے 27 نومبر کو استنبول کے دولما باہچے محل میں ملاقات کی تھی جس کے بعد سمندری حدود اور اختیارات کی پابندی کے بارے میں مفاہمت کی یادداشت اور سلامتی اور عسکری تعاون سے متعلق مفاہمت کی پر دستخط بھی کیے گئے تھے۔صدر ایردوان کے اس اچانک دورے کو ترکی اور تیونس کے درمیان بحیرہ روم کے توازن میں تبدیلی کے طور پر تبصرے کیے جا رہے ہیں

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …