جمعرات , 25 اپریل 2024

ایران اور پاکستان کا صحت کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر زور

ایران اور پاکستان کا صحت کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر زور

اسلام آباد،: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے نائب ایرانی وزیر صحت نے پاکستانی محکمہ صحت کے اعلی حکام کیساتھ ایک ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان، سائنس اور تجارت کے تبادلے اور صحت کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق "باقر لاریجانی” کی قیادت میں ایرانی وفد نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے صحت "ظفر میرزا” کے ساتھ ملاقات کی.

اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے درمیان صحت اور طبی شعبوں میں طے پانے والے معاہدوں کا جائزہ لینے سمیت دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی مناسب فضا کی فراہمی پر زور دیا گیا۔

اس کے علاوہ باقر لاریجانی کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد نے پاکستانی وزیر اعظم کی معاون خصوصی اور بی آئی ایس پی کی سربراہ "ثانیہ نشتر” کیساتھ ملاقات کی۔
إ

نائب ایرانی وزیر صحت دورہ پاکستان کے موقع پر دارالحکومت اسلام آباد کے ہسپٹالوں کا دورہ کریں گے اور صحت کی کالج کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت  نے گزشتہ مہینوں کے دوران تہران میں 66 ویں مشرقی بحیرہ روم کے علاقائی وزرائے صحت کے اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر صحت "سعید نمکی” کیساتھ  ملاقات کی۔

س کے علاوہ  وزارت صحت کے قائم مقام سربراہ کی قیادت میں ایک 10 رکنی پاکستانی وفد نے بھی دسمبر مہینے کے دوران، ایران کا دورہ کیا اور ایرانی وزیر صحت اور دیگر اعلی عہد یداروں کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …