جمعرات , 25 اپریل 2024

تعلیمی اداروں میں تربیت کا فقدان ہے آئی ایس او اپنا کردار ادا کرے؛ علامہ امین شہیدی

لاہور: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عالم دین علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ تقریباً 40 سال پہلے کی آئی ایس او اور آج کی آئی ایس او میں فرق دکھتا ہے آج بھی وہی روایتی کام ہو رہے تاہم ہمیں چاہئے کہ ہم وہ اقدامات کریں جو آئی ایس او کے مستقبل کی نشوونما اور ترجمانی کرسکیں۔
انہوں نے کہاکہ لاہور جامعات کا گڑھ ہے، یہاں آپ لوگ چاہیں تو ہزاروں طلباء کو آئی ایس او کےپلیٹ فارم پر اکٹھا کر سکتے ہیں تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کی دینی و اخلاقی تربیت کا جو فقدان ہے اس کو ختم کر سکتے ہیں میری تمام امامیہ طلباء سے یہی درخواست ہے کہ آپ میدان عمل میں آگے آئیں اور عملی طور پر وہ کام کریں جو آئی ایس او کی فعالیت کا باعث بنیں اور آنیوالی نسلوں اور آئی ایس او کے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں۔ اس کے علاوہ دین کی تبلیغ کیلئے دن رات ایک کر دیں، اپنا رویہ اور اخلاق ایسا بنا لیں کہ پتہ چلے کہ آئی ایس او کےنو جوان معاشرے کے چنے ہوئے صالح نوجوان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں جب بچپن میں آئی ایس او کے برادران کو دیکھتا تھا تو رشک کرتا کہ کاش میں ان کیساتھ کام کر سکوں، کیوںکہ وہ صالح نوجوان تھے، دن رات تبلیغ دین میں مصروف رہتے تھے، آج میں تنظیم میں اس پہلو کی کمی محسوس کررہا ہوں لہٰذا ضروری ہے کہ آئی ایس او کے نوجوان اپنی اصلاح اور تربیت پر بھر پور توجہ دیں۔ انہوں نے کہا میں آئی ایس او کو ایک سماجی اور فلاحی تنظیم کے طور پر بھی دیکھتا ہوں لہٰذا آئی ایس او کے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ معاشرے میں ضرورت مندوں کی مد د کو بھی اپنے ہدف کا حصہ بنائیں اور ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کریں اور ان کی مشکلات دور کریں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی تنظیم ہو یا گروہ اگر وہ اپنی سرگرمیاں پروگرامز انعقاد کروانے اور محض نعرے بازی تک محدود رکھتے ہیں تو وہ ناکام ہو جاتے ہیں لہٰذا یہ ضروری ہے کہ ہم عملی طور پر زیادہ سے زیادہ کام کریں ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او ایک پر دینی اور طلبا تنظیم ہونے کے ناطے یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نوجوانوں کی دینی و اخلاقی تربیت اور نوجوانوں کی زندگیوں کو دین محمدی اور سیرت آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر گامزن کرے۔

یہ بھی دیکھیں

فرزند رسول حضرت امام علی نقی علیہ السلام کا مختصر تعارف

علی بن محمد امام علی نقی علیہ السلام کے نام سے مشہور، نویں امام ، …