جمعرات , 25 اپریل 2024

ٹرمپ نے روس کو بڑی تباہی سے بچالیا، پیوٹن کا شکریہ

روسی ٹی وی چینل رشیا ٹوڈے کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے اپنے امریکی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور ان کا وہ انٹیلی جنس معلومات شیئر کرنے پر شکریہ ادا کیا جس کے باعث روس کو دہشتگردی کے بڑے حملے سے بچالیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں کے مابین اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ وہ مستقبل میں بھی دہشتگردی کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کرتے رہیں گے۔

روس کی فیڈرل سکیورٹی سروس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر نے روسی ہم منصب کو جو انٹیلی جنس معلومات فراہم کی تھیں اس کے نتیجے میں 2 روسی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ دونوں لوگ نئے سال کے موقع پر سینٹ پیٹرز برگ میں دہشتگردی کے بڑے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …