جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکہ: گرجا گھر میں فائرنگ 2 افراد ہلاک

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس کے گرجا گھر میں فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔فائرنگ کا واقعہ ریاست ٹیکساس کے شہر وائٹ سیٹل مینٹ میں پیش آیا، جہاں گرجا گھر میں مذہبی تقریب کےدوران ایک مسلح شخص نے شارٹ گن سے دو افراد پر فائرنگ کی۔

جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔واضح رہے کہ امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات کا نشانہ بن کر ہلاک ہوجاتے ہیں۔ امریکہ میں اسلحہ رکھنے کی آزادی ہے اور طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے کوئی بھی حکومت گن کنٹرول قوانین وضع کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …