جمعرات , 25 اپریل 2024

موغادیشو حملے کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ الشباب نے قبول کی

موغادیشو میں ہونے والے کاربم دھماکے کی ذمہ داری القاعدہ کی اتحادی دہشتگرد تنظیم الشباب نے قبول کی۔ صومالیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس ملک میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کے پیچھے ایک غیر ملک کا ہاتھ ہے ۔ہفتہ کے روز صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خوفناک کار بم دھماکے کی جس کے نتیجے میں 100 جاں بحق اور 70 سے زائدزخمی ہوئے تھے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے اس واقعہ مذمت کی اور گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثے کے لواحقین، حکومت اور عوام کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ موغادیشو میں القاعدہ کی اتحادی تنظیم الشباب کے دہشتگردوں کی جانب سے اکثر کار بم دھماکے کیے جاتے رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …