جمعہ , 19 اپریل 2024

اسرائیل اور بحرین کی جانب سے عراقی فورسسز پر امریکی حملوں کی حمایت

صیہونی حکومت اور بحرین نے الحشدالشعبی کے اڈوں پر دہشت گرد امریکی فوج کے حملوں کی حمایت کی ہےصیہونی حکومت کے بعد آل خلیفہ حکومت نے بھی عراق میں حشدالشعبی کے اڈوں پر امریکی ڈرون کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی حمایت کی ہے۔بحرین کی وزارت خارجہ نے پیر کو ایک اعلامیے میں عراق کے صوبہ الانبار کے سرحدی شہر القائم میں حشدالشعبی کے اڈوں پرامریکی حملوں کی حمایت کی۔

بحرین کی وزارت خارجہ نے اس اعلامیے میں علاقے میں دہشتگرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لئے دوست ملک کی حیثیت سے واشنگٹن کے کردارکو سراہا ۔صیہونی حکومت کے وزیرخارجہ نے بھی اتوارکی رات اپنے ایک ٹوئیٹ میں عراق کی عوامی رضاکار فورس کے اڈوں پر امریکی حملے کا خیرمقدم کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …