منگل , 23 اپریل 2024

خاتون خلانورد نے 9 ماہ خلا میں رہنے کا ریکارڈ قائم کرلیا

واشنگٹن : خاتون امریکی خلانورد کرسٹینا کوچ نے مسلسل 289 روز خلا میں رہنے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق سال 2019 کے اختتام سے قبل سائنس اور خلائی تحقیق میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ امریکا کی 40 سالہ خلانورد خاتون کرسٹینا کوچ نے مسلسل کئی ماہ تک رہنے کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔امریکی خلا نورد خاتون نے 28 دسمبر 2019 کو خلا میں مسلسل رہنے کے 289 دن مکمل کیے، ان سے قبل خلا میں مسلسل سب سے زیادہ وقت تک رہنے کا ریکارڈ امریکی خاتون پیگی وٹسن کے پاس تھا جو 288 دن رہی تھیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اب مسلسل تقریبا 9 ماہ تک خلا میں رہنے کا اعزاز 40 سالہ کرسٹینا کوچ نے حاصل کرلیا، ساتھ ہی انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے رواں برس عالمی خلائی اسٹیشن کے باہر چہل قدمی بھی کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹینا کوچ نے رواں برس اکتوبر میں ساتھی خاتون خلانورد جیسیکا میر کے ساتھ عالمی خلائی اسٹیشن کے باہر چہل قدمی کی تھی۔عالمی خلائی اسٹیشن کے باہر چہل قدمی کرنے اور خلائی اسٹیشن کے بیرونی حصے کی مرمت کرنے والی یہ پہلی اور اب تک کی واحد خواتین تھیں۔خلائی سائنس کی ویب سائٹ اسپیس کے مطابق کرسٹینا کوچ نے 28 دسمبر 2019 کو شام 6 بج کر 16 منٹ پر مسلسل خلا میں سب سے زیادہ رہنے کا ریکارڈ بنایا۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …