ہفتہ , 20 اپریل 2024

آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی فوری رہائی کے لئے مظاہرہ

نائیجیریا کے سیکڑوں طلبہ تحریک اسلامی کے سربراہ آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے فوری طور پر ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں سیکڑوں طلبہ نے مظاہرہ کر کے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ آیت اللہ زکزکی اور انکی اہلیہ کو فوری طور پر رہا کرے۔ مظاہرہ پر امن ہونے کے باجود نائیجیریا کی سیکورٹی فورسز نے طلبہ کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے۔

آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور انکی اہلیہ اُس وقت سے نائیجیرین فوج کی قید میں ہیں جب تیرہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو فوج نے زاریا میں واقع حسینیہ بقیۃ اللہ پر حملہ کر کے سیکڑوں افراد کو شہید جبکہ شیخ ابراہیم زکزکی اور انکی اہلیہ کو شدید زخمی کر دیا تھا۔اگست دوہزار انیس کو نائیجیریا کی عدالت نے بین الاقوامی دباؤ کے نتیجے میں آیت اللہ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو علاج کی غرض سے ہندوستان جانے کی اجازت دی مگر وہاں پر معتمد ڈاکٹروں کے فقدان اور کچھ سیکورٹی مسائل کے سبب انہیں مجبورا نائیجریا واپس لوٹنا پڑا جس کے بعد ابوجا پہنچتے ہی انہیں حکومت نے دوبارہ حراست میں لے کر ایک نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔اس وقت آیت اللہ زکزکی کی جسمانی صورتحال تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …