ہفتہ , 20 اپریل 2024

شام،داعش کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں امریکی و اسرائیلی اسلحہ برآمد

شامی صوبے ادلب میں شامی افواج اور عوامی مزاحمتی فورسز کی پیشقدمی جاری ہے۔ شامی قومی خبررساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق ادلب کے جنوب مشرقی دیہات، قصبوں اور نواحی علاقوں سے بین الاقوامی حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں کو نکال باہر کر دیا گیا ہے جبکہ انکے مورچوں اور خفیہ پناگاہوں سے بڑی تعداد میں امریکی، اسرائیلی و یورپی اسلحہ اور سگنلنگ کا پیشرفتہ سازوسامان برآمد ہوا ہے جسمیں امریکی ساختہ اینٹی ٹینک "ٹاؤ” میزائل کی بھی ایک بڑی مقدار شامل ہے۔
عرب ذرائع کے مطابق بین الاقوامی دہشتگردوں کے کنٹرول میں باقی رہ جانیوالے آخری شامی صوبے ادلب میں شامی افواج کے کلین سویپ آپریشن شروع کئے جانے کے پہلے دن سے ہی دہشتگردوں کے کنٹرول سے آزاد کروائے گئے علاقوں سے امریکی، اسرائیلی و یورپی اسلحے اور جنگی سازوسامان کے بڑے ذخائر برآمد اور ضبط کئے جا رہے ہیں جن میں ہلکے اسلحے سے لیکر ٹینک شکن میزائل اور جدید مارٹر گولوں تک ہر قسم کے بھاری فوجی ہتھیار شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ شام میں برسرپیکار بین الاقوامی دہشتگردوں کی خفیہ پناگاہوں میں سے ملنے والے اسلحے اور طبی و لاجسٹک سازوسامان کا ایک قابل توجہ حصہ اسرائیلی ساختہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …