منگل , 23 اپریل 2024

میزائلوں کے تجربات نہ کرنے کے پابند نہیں، شمالی کوریا

شمالی کوریا کے رہنما ایک بار پھر اپنے ملک کے خلاف امریکہ کے مخاصمانہ اقدامات کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔کم جونگ ان نے نئے سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے شمالی کوریا کے خلاف مخاصمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا تو جزیرہ نمائے کوریا میں کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے آئندہ کے اقدامات اور پالیسیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے شمالی کوریا کی دفاعی طاقت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہے گا۔کم جونگ ان نے واضح کیا کہ شمالی کوریا امریکہ کا مقابلہ کرنے کے لیے اسٹریٹجیک ہتھیاروں کی تیاری کا منصوبہ بنا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اب ہم ایٹمی اور بین البراعظمی میزائلوں کے تجربات نہ کرنے کے پابند نہیں رہے۔انہوں نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی اور میزائلی پروگرام کے بارے میں مذاکرات میں تاخیر ہوئی تو امریکہ کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ شمالی کوریا کے رہنما نے مزید کہا کہ ہم امریکہ کو مذاکرات کے عمل سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …