جمعہ , 19 اپریل 2024

جنرل سلیمانی پر حملے کا ہم نے حکم دیا تھا: امریکی حکام

بغداد: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے قدس بریگیڈ کے کمانڈرجنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس بغداد ایئرپورٹ کے نزدیک امریکی حملے میں شہید کردیئے گئے ہیں۔

عراق کے دارالحکومت بغداد کے انٹرنیشنل ایر پورٹ آج صبح امریکی ہیلی کاپٹروں کے راکٹی حملوں کا نشانہ بنا۔ اس حملے کے بعد امریکی حکام نے رائٹر خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ امریکی ہیلی کاپٹروں کو ایران کی دو اہم شخصیات پر حملے کا حکم دیا گیا تھا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایرانی سپاہ قدس کے سربراہ میجر جنرل حاج قاسم سلیمانی درجہ شہادت پر فائز ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر اور اسلام کے عظیم اور مایہ ناز مرد مجاہد میجر جنرل قاسم سلیمانی طویل مجاہدت و فدا کاری کے بعد آج صبح بغداد ایئر پورٹ کے قریب امریکی ہیلی کاپٹروں کے حملے میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے ۔

اطلاعات کے مطابق امریکی حملے میں عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے اعلی کمانڈر ابو مہدی مہندس بھی شہید ہوئے ہیں ۔

حزب اللہ عراق نے میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کی شہادت کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کو قراردیا ہے۔ ادھر امریکی وزارت دفاع پنٹاگون نے بھی تصدیق کی ہے کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر شہید کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …