بدھ , 24 اپریل 2024

شہید قاسم سلیمانی کے خون کا انتقام لیں گے: ایران کے وزیر دفاع

ایران کے وزیر دفاع نے آج صبح سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کھلی جارحیت کے تمام مرتکبین سے انتقام لیا جائے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے آج صبح کہا کہ بلا شک اس ہولناک جرم کا جو امریکہ کے سیاہ اور دہشت گردانہ کارناموں اور علاقے اور عراق میں اس کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ایک اور باب کا اضافہ ہوا ہے بھر پور اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر اور اسلام کے عظیم کمانڈر مرد مجاہد میجر جنرل قاسم سلیمانی طویل مجاہدت و فدا کاری کے بعد آج  آدھی رات کو بغداد ایئر پورٹ کے قریب ابو مہدی مہندس سمیت امریکی ہیلی کاپٹروں کے حملے میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے ۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …