جمعہ , 19 اپریل 2024

فوجی طیارہ گرکر تباہ، تین ججوں سمیت 18 افراد ہلاک

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی سوڈان میں 18 مسافروں کو لے کر جانے والا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ ایلجینیا سے اڑا جو اپنی پرواز کے 5 منٹ بعد ہی زمین پر آگرا۔فوجی ترجمان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں جہاز میں عملے کے 7 ممبران سمیت تمام 18 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 3 جج اور 8 دیگر شہری شامل تھے جب کہ مرنے والوں میں 4 بچے بھی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی ایجنسی کا کہنا ہےکہ حادثے میں عالمی پروگرام برائے خوراک کے سوڈان کے ایک ملازم اپنی اہلیہ اور 4 بچوں سے سمیت ہلاک ہوگئے۔حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ابتدائی طور پر حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …