پیر , 27 جنوری 2020

معذور ایرانی کھیلاڑی کی عالمی تائیکوانڈو درجہ بندی میں تیسری پوزیشن

رشت: اسلامی جمہوریہ ایران کے کھیلاڑی "مہدی پوررہنما” نےعالمی تائیکوانڈو کی تازہ ترین رینکنگ میں تیسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی تائیکوانڈو فیڈریشن کی تازہ ترین درجہ بندی میں ایرانی شمالی صوبے رشت سے تعلق رکھنے والے معذور کھیلاڑی مہدی پوررہنما نے -75 کلوگرام کی کیٹیگری میں 12۔208 پوانٹس کیساتھ تیسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

پور رہنما نے اسی کامیابی کے حصول کیساتھ ٹوکیو میں منعقدہ 2022 اولمپک مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا۔رپورٹ کے مطابق ایران کے دیگر تائیکوانڈو کھیلاڑیوں "محمود جعفرزادہ” اور "علیرضا نوبخت” نے بھی بالترتیب دنیا کی 14ویں اور 46 ویں پوزیشن کو اپنے نام کرلیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران میں اڑھائی ہزار سے زائد جڑی بوٹیوں کی ادویات کی برآمدات

 تہران:  اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے ابتدائی مہینوں سے اب تک 1600 ٹن …