بدھ , 24 اپریل 2024

ایران اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے بھارتی ہم منصب ڈاکٹر”سبرامنیم جے شنکر” کیساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران جنرل سلیمانی کی شہادت کے بعد دنیا اور خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر بات چیت کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ "شاہ محمود قریشی” نے بھی آج بروز اتوار کو ظریف کیساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران خطے کی سیکورٹی صورتحال اور تازہ ترین تبدیلیوں پر بات چیت کی۔

انہوں نے ایرانی حکومت اور عوام کو جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کر دیا۔اس کے علاوہ لبنانی وزیر خارجہ "جبران باسیل” نے بھی ایرانی وزیر خارجہ کیساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران جنرل سلیمانی کی شہادت کے بعد خطے اور دنیا کی تازہ ترین تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔محمد جواد ظریف نے بھی بین الاقوامی حکام اور سفارتکاروں کیساتھ سیاسی اور ڈپلومٹیک مشاورت کے سلسلے میں آج بروز اتوار کو اپنے آرمینیا اور ترکمانستان کے ہم منصبوں سمیت فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور فلسطین مزاحمتی تنظیم کے سربراہ کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

اس ٹیلی فونک رابطے کے دوران، فریقین نے قدس فورس کے اعلی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد رونما ہونے والی تبدیلیوں پر بات چیت کی۔ایرانی وزیر خارجہ نے اتوار کے روز یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے کوآرڈینٹر "جوزف بورل” کیساتھ ایک ٹلی فونک رابطے کے دوران خطے میں حالیہ کشیدگی سمیت امریکی ریاستی دہشتگردی اور ایران جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …