بدھ , 24 اپریل 2024

پاکستان نے بھارت کو ہرا کر نیشن کپ جیت لیا

سڈنی: پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو فائنل میں با آسانی شکست دے کر ہوم ورلڈ تھنڈر نیشن کپ جیت لیا۔سڈنی کے شوگراؤنڈ میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں گرین شرٹس نے مقابلہ یکطرفہ بنا دیا، بھارت کی جانب سے 6 اوورز میں ملنے والا ہدف قومی ٹیم نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر با آسانی حاصل کر لیا۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی بولرز کی نپی تلی بولنگ کی بدولت بھارتی بیٹسمین کھل کر نہ کھیل سکے اور مقررہ اوورز میں 49 تک ہی محدود رہے۔ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کے اوپنرز نے جارحانہ انداز اپنایا اور شاندار کارکردگی کی بدولت بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔پاکستان کی جانب سے اوپنر ولید جیل نے 21 اور ثوبان خان نے 18 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔واضح ہے کہ ہوم ورلڈ تھنڈر نیشن کپ کی فی اننگز 6 اوورز پر مشتمل ہوتی ہے اور ایک ٹیم میں 8 کھلاڑی ہوتے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

ویرات کوہلی کا ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ

نئی دہلی: بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے اور ٹی …