جمعہ , 19 اپریل 2024

کیا اسمارٹ فونز کو بھی جراثیم سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے؟

واشنگٹن : امریکی کمپنی نے موبائل فون کو جراثیم سے بچانے کےلیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسکرین پروٹیکٹر تیار کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی نے موبائل فون کو بھی جراثیم س پاک رکھنے کے مسئلے کا حل دریافت کرلیا ہے۔اسمارٹ فون کا اتنا زیادہ استعمال کرنے کے بعد اگر بظاہر ہم اسمارٹ فون کی اسکرین کو دیکھیں تو ہ گندی نظر آتی ہے لیکن دکھنے والی گندگی کے علاوہ بھی اسمارٹ فون کو جگہ جگہ لے جانے سے اس پر بے شمار جراثیم لگ جاتے ہیں اور صفائی پسند لوگ اس چیز کو لے کر کافی پریشان بھی ہوجاتے ہیں۔

لیکن امریکی اوٹر باکس کمپنی کی جانب ایسے لوگوں کی مشکل حل کرنے کےلیے ایسا اینٹی مائیکرو بیکٹیریل ٹیکنالوجی سے لیس اسکرین پروٹیکٹر تیار کیا گیا ہے جو اسکرین کو داغ دھبوں سے دور رکھنے کے ساتھ ساتھ اسے جراثیم سے بھی دور رکھتا ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پروٹیکٹر اسکریچ ریسسٹنٹ خصوصیت کا حامل ہے جسے بہت جلد مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

دوران پرواز میاں بیوی لڑ پڑے؛ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

نئی دہلی: سوئٹزرلینڈ سے بینکاک جانے والی پرواز میں مسافر میاں بیوی آپس میں بری …