ہفتہ , 20 اپریل 2024

ترکی اور روس نے امریکا ایران کشیدگی پر مشترکہ بیان جاری کر دیا

استنبول: ترکی اور روس نے ایک مشترکہ بیان میں امریکا اور ایران سے تحمل کے مظاہرے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق استنبول میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے مشترکہ بیان میں امریکا اور ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ تحمل سے کام لیں۔

ترکی روس مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور ایران بحران کو بڑھنے نہ دیں، حملوں کے تبادلے سے خطے میں عدم استحکام کا نیا دور شروع ہو جائے گا، ہم خطے میں جاری کشیدگی میں کمی کے لیے پر عزم ہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کو ترجیح دیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …