بدھ , 24 اپریل 2024

نوازشریف سے سابق افغان صدر حامد کرزئی کی ملاقات

لندن: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے سابق افغان صدر حامد کرزئی نے لندن میں ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق سابق افغان صدر حامد کرزئی لندن میں نواز شریف کی عیادت کے لیے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پہنچے جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد سے ملاقات کی۔

نوازشریف کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی عیادت کے لیے آیا تھا، طبیعت اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے گہرےدوست سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق افغان صدر حامد کرزئی نوازشریف کی خیریت پوچھنے آئے تھے اور انہوں نے پاکستان کے عوام کے لیے خیرسگالی کا پیغام دیا۔

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ ان کے کنسلٹنٹ ڈیود لارنس نے تیار کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پلیٹلیٹس غیرمستحکم، شریانیں جزوی بند اور فالج کا خطرہ ہے۔واضح رہے کہ لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج معالجے کا سلسلہ جاری ہے جہاں وہ 20 نومبر سے موجود ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …