جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران کی 40 ہزار ٹن سیب کی برآمدات

ارومیہ: اسلامی جمہوریہ ایران نے رواں سال کے 9 مہینے کے دوران پڑوسی اور وسطی ایشیائی ممالک کو 40 ہزار ٹن سیب برآمد کی ہے.یہ بات ایرانی صوبے آذربائیجان غربی کے زرعی جہاد تنظیم کے سربراہ "رسول جلیلی” نے اتوار کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک سیب کی برآمدات 175 ہزار ٹن سے زائد پہنچ جائے گی.

جلیلی نے کہا کہ ایرانی مختلف سرحدوں سے ہمسایہ ممالک سمیت عراق، ترکمانستان، پاکستان اور وسطی ایشیاء کو روزانہ 600 ٹن سیب برآمد کی جاتی ہے.صوبے آذربائیجان غربی سیب کی پیداواری کا اصلی مرکز ہے، اس صوبے میں 800 ہزار ہیکٹر سے زیادہ زرعی اراضی موجود ہے جس میں سالانہ 6 ملین ٹن مختلف زرعی مصنوعات پیدا کی جاتی ہیں.اس صوبے کے باغبانوں نے رواں سال کے دوران ایک ملین اور 100 ہزار ٹن سیب پیدا کرکے ملکی اور غیرملکی مارکیٹوں کو برآمد کیا.

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …