ہفتہ , 20 اپریل 2024

افغانستان: بارودی سرنگ کا دھماکہ 4 امریکی فوجی ہلاک و زخمی

افغانستان میں امریکی دہشت گردفوجیوں کے خلاف کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں فوجی کارروائی کے دوران سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جس کی زد میں آکر 2 امریکی دہشتگرد فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کےمطابق امریکی دہشت گرد فوجی ضلع قندھار میں جا رہے تھے کہ فوجی گاڑی سڑک کنارے دبی بارودی سرنگ پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا، دھماکے میں 2 امریکی دہشت گرد فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ 2 کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ اور طالبان کے مابین مذاکرات شروع ہونے کے بعد افغانستان میں امریکی دہشت گردفوجیوں کے خلاف کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …