پیر , 27 جنوری 2020

تہران، برطانوی سفارتخانے کے باہر طلبہ کا مظاہرہ

تہران کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا نے برطانوی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرکے برطانوی سفیر کے سفارتی آداب کے منافی اقدام پر انہیں ناپسندیدہ شخصیت قرار دیئے جانے کا مطالبہ کیا ۔مظاہرہ کرنے والے طلبا کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اور بینر تھے جن پر برطانیہ کی فتنہ انگیزیوں کی مذمت میں نعرے درج تھے۔

مظاہرہ کرنے والے طلبا برطانیہ مردہ باد کے نعرے کے ساتھ ساتھ یہ نعرے بھی لگارہے تھے کہ ہمیں سفیر کے بھیس میں برطانوی جاسوس منظور نہیں ہے۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تصاویر بھی اٹھارکھی تھیں۔ مظاہرے کے اختتام پر طلبا نے برطانوی سفارتخانے سے تہران کے فردوسی اسکوائر تک احتجاجی جلوس بھی نکالا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران میں اڑھائی ہزار سے زائد جڑی بوٹیوں کی ادویات کی برآمدات

 تہران:  اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے ابتدائی مہینوں سے اب تک 1600 ٹن …