بدھ , 24 اپریل 2024

ترکی میں غیر قانونی مقیم 65 پاکستانی ملک بدر

ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 65 بے دخل پاکستانیوں کو ترکش ایئرلائن کے ذریعے وطن واپس لایا گیا، ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ملک بدر پاکستانیوں کی دستاویز کی چھان بین کی۔امیگریشن حکام نے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں میں سے 38 مسافروں کی سفری دستاویزات کی تصدیق ہونے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی تاہم 26 مسافروں کے سفری دستاویزات کی تصدیق نہ ہونے پر انہیں گرفتار کرتے ہوئے ایف آئی اے پاسپورٹ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …