جمعرات , 25 اپریل 2024

ایران کی فضائی حدود تمام پروازوں کیلئے محفوظ ہے: آرمی چیف

تہران: ایران کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ ملک کی فضائی حدود تمام پروازوں کے لئے پہلے سے زیادہ محفوظ اور پُرامن ہےیہ بات ایرانی آرمی سپہ سالار میجر جنرل "سید عبدالرحیم موسوی نے آج بروز منگل تہران میں منعقدہ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی.انہوں نے کہا کہ آرمی، سپاہ پاسداران اور دیگر مسلح افواج کے تعاون سے اپنی آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک ایرانی قوم کی سربلندی، آزادی اور سلامتی کے دفاع کیلیے کوشاں ہوگی.

انہوں نے کہا کہ ایران مختلف پروازوں کو سہولیات فراہم کرنے پر تیار ہے.جنرل موسوی نے کہا کہ ہمارے دشمن نے مختلف شعبوں میں ایران سے طمانچہ کھا کر کمزور ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فی الحال خطے سے امریکی فورسز کا انخلا تمام خطی ممالک کا عوامی مطالبہ بن گیا ہے.

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …