ہفتہ , 20 اپریل 2024

تہران مسقط تعلقات کے فروغ کے لئے پُرامید ہیں: صدر روحانی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے سلطنت عمان کے نئے سلطان "ہیثم بن طارق آل سعید” کے نام میں ایک پیغام میں ان کو بادشاہی کے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے سلطنت عمان کے نئے سلطان "ہیثم بن طارق آل سعید” کے نام میں ایک پیغام میں ان کو بادشاہی کے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے اس امید کا اظہار کر دیا کہ ان کے سلطنت کے دوران ایران اور عمان کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ مرحوم سطان قابوس کے دوران سلطنت میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی تھے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ ہیثم بن طار ق آل سعید کے سلطنت کے دوران بھی تمام شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا فروغ ہوگا۔انہوں نے سلطنت عمان کے نئے سلطان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کردیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ عرب ملک سلطنت عمان کے سلطان قابوس کے انتقال کے بعد ہیثم بن طارق کو عمان کے نئے سلطان کے طور پر تعینات کر دیا گیا۔نئے سلطان سلطان قابوس کے چچا زاد بھائی ہیں، انھوں نے 2002 سے ثقافت اور قومی ورثے کے وزارت کا منصب سنبھالا ہوا ہے۔ہیثم بن طارق نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے، وہ عمان کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل اور انڈر سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، ان کی عمر 65 سال ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …