بدھ , 24 اپریل 2024

حکومتی اورعوامی اداروں کو سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینا چاہیے؛ایرانی سپریم لیڈر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں حالیہ بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ مدد بہم پہنچانے پر تاکید کی ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں حالیہ بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ مدد بہم پہنچانے پر تاکید کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

صوبہ سیستان اور بلوچستان اور ملک کے جنوب مشرق کے بعض حصوں میں شدید بارشوں کی وجہ سیلاب کی صورتحال ہے جس کی وجہ سےعوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور بعض علاقوں میں کافی نقصان بھی پہنچاہے۔اب تک امداد رسانی کا کام قابل قدر طریقہ سے انجام پذیر ہوا ہے لہذا حکومتی اور عوامی اداروں کو بھی زیادہ سے زیادہ امداد رسانی کے کام میں شرکت کرکے مزید نقصانات کو روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔اللہ تعالی کی بارگاہ سے سب کے لئے خیر اور برکت طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامننہ ای

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …