ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان میں سینئر پولیس افسر نے خودکشی کرلی

پاکستان میں راولپنڈی پولیس کے مطابق روات پولیس ٹریننگ اسکول کے پرنسپل ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارہ نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔ پاکستان میں راولپنڈی پولیس کے مطابق روات پولیس ٹریننگ اسکول کے پرنسپل ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارہ نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔ سی پی او راولپنڈی نے بتایا کہ خودکشی کا نوٹ بھی ان کی لاش کے پاس سے ملا ہے، جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔

 ابرار حسین نیکوکارہ خودکشی سے قبل حسب معمول اپنے دفتر گئے تھے اور کام بھی کیا تھا۔ پولیس ٹریننگ اسکول میں گزشتہ ہفتے پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی تھی اور ان دنوں چھٹیاں تھیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق ابرار حسین نیکوکارہ گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے پریشان تھے۔ایس ایس پی نے اپنی آخری تحریر میں لکھا کہ انسان خود کشی تب کرتا ہے جب وہ بیزارہو جاتا ہے۔ انہوں نے والدہ اور اہلیہ سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ کوئی شخص ان کی موت کا ذمہ دار نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …