منگل , 28 جنوری 2020

کراچی میں چپاتی اور نان کا وزن اور نئی قیمت مقرر

کراچی کے مختلف علاقوں میں روٹی کی الگ الگ قیمتوں کی شکایات کے بعد کمشنر کراچی نے روٹی کی وزن کے حساب سے ایک ہی قیمت مقرر کر دی ہے۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق روٹی کی قیمت اس کے وزن کے مطابق ہو گی یعنی 120 گرام پیڑے کا تندوری نان 10 روپے اور 110 گرام پیڑے کی تندوری روٹی یا چپاتی 8 روپے کی ہو گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ روٹی کی مذکورہ قیمت کراچی کے تمام اضلاع میں نافذ ہو گی۔

کمشنر کراچی کی ہدایت کے مطابق تندور مالکان ڈیجیٹل وزن کرنے کی مشین اپنی دکان یا تندور پر نمایاں جگہ پر رکھیں گے اور نئی سرکاری قیمت کی فہرست دکان میں نمایاں جگہ پر آویزاں کریں گے۔اس کے علاوہ اَن ڈیگریڈیبل پلاسٹک بیگز میں روٹی کی فروخت بھی منع قرار دی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ٹرمپ کا ایردوآن سے ٹیلی فون پر رابطہ، لیبیا میں غیر ملکی مداخلت روکنے پر زور

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روز پیر کو اپنے تُرک ہم منصب رجب …