جمعہ , 10 جولائی 2020

ایران، یوکرین طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو زر تلافی دینے پر آمادہ

تہران: ایران نے یوکرین طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو زر تلافی دینے پر رضا مندی ظاہر کردی۔ایران کے مقامی میڈیا کے مطابق مرکزی انشورنس کمپنی کے سربراہ غلام رضا سلیمانی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یوکرین کا جہاز انسانی غلطی کی وجہ سے ایران میں تباہ ہوا جس کی وجہ سے حکومت متاثرہ خاندانوں کو ادائیگی کے سلسلے میں اچھا تعاون کرے گی۔انشورنس کمپنی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جہاز کو غلطی سے فائر کا نشانہ بنایا گیا، ایران اور یوکرین اس نقصان پر بات چیت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ایران کی مرکزی انشورنس کی کوئی ذمہ داری نہیں لیکن حکومت کو  اس بات چیت کے سلسلے میں اپنے ماہرین کی ضرورت پڑسکتی ہے۔غلام رضا سلیمانی کا کہنا تھا کہ ایرانی کمپنیاں بیرون ملک میں اپنے مسافروں کے تحفظ کے لیے انہیں انشورنس جاری کرچکی تھیں لیکن جہاز ایران میں تباہ ہوا، ایرانی جہازوں کو ایران انشورنس فراہم کرتا ہے لیکن اس جہاز کا تعلق یوکرین سے تھا تو اسے یوکرین کی انشورنس حاصل تھی۔

کمپنی کے سربراہ نے کہا کہ انہیں جہاز کے انشورنس کے حوالے سے تفصیلات کا علم نہیں، مگر جہاز، مسافر اور دیگر مسائل بھی شامل کیے جانے چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ جیسا کہ کچھ مسافروں کا تعلق مختلف ممالک اور مختلف انشورنس پالیسیز سے تھا تو امداد کی رقم پر بھی بات چیت کی جانی چاہیے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران چاہے تو 6 ماہ میں ایٹم بم بناسکتا ہے۔

تہران: جمعرات کے روز ایک انٹلیجنس آفیسر نے آن لائن اشاعت  الف کو بتایا ہے …