جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکی عوام نے ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسی مسترد کردی

واشنگٹن: امریکی عوام کی اکثریت نے صدر ٹرمپ کی ایران سے متعلق پالیسیوں اور کارروائیوں کو مسترد کردیا۔

امریکی میڈیا کی جانب سے کرائے گئے سروے کے مطابق 56 فیصد امریکی عوام نے صدر ٹرمپ کی ایران کے خلاف کارروائیوں کو مسترد کردیا۔سروے کے مطابق 52 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرکے امریکیوں کو غیرمحفوظ کردیا ہے۔سروے میں 94 فیصد ڈیموکریٹکس اور 52 فیصد ری پبلکنز نے امریکی صدر ٹرمپ کے ایران سے متعلق اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ بغداد کے ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے۔

بعد ازاں جنرل سلیمانی کے قتل پر ایران نے امریکا پر جوابی وار کرتے ہوئے عراق میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کئے ، واشنگٹن نے حملوں کی تصدیق کی، ایرانی پاسداران انقلاب نے جاری بیان میں کہا تھا کہ انھوں نے درجنوں میزائلوں سے امریکی اڈے کو نشانہ بنایا، اڈوں پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے گئے۔یاد رہے کہ امریکا نے عراق میں فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کے ردعمل میں ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایران کی ٹیکسٹائل، معدنیات، کان کنی اور دیگر سیکٹرز پر نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …