ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران کے جوابی حملوں میں بچ جانے والے امریکی اہلکاروں کے اہم انکشافات

بغداد : ایرانی حملوں میں بچ جانے والے امریکی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بنکروں میں پانچ گھنٹے تک رہے، حملوں میں محٖفوظ رہنا معجزے سے کم نہیں ہے، بیلسٹک میزائل کے حملوں میں عین الاسد بیس کی مضبوط دیواروں، کنٹینرز اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا۔تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈون پر بمباری میں بچ جانے والے امریکی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ معجزانہ طور پر اس حملے میں محفوظ رہے۔امریکی فضائیہ کی افسر لیفٹیننٹ کرنل اسٹیکی کولیمین نے بتایا بیلسٹک میزائلوں سے حملہ واقعی حیران کن تھا، ان حملوں میں محٖفوظ رہنا معجزے سے کم نہیں ہے۔کینتھ گڈون نے کہا بنکروں میں پانچ گھنٹے تک رہے، حملے سے چند گھنٹے قبل ہی نوٹی فکیشن موصول ہوا تھا کہ بیس پر حملے کا خدشہ ہے اور تین گھنٹے بعد بمباری شروع ہوگئی، بیلسٹک میزائل کے حملوں میں عین الاسد بیس کی مضبوط دیواروں، کنٹینرز اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا جب کہ فوجیوں کے زیر استعمال سائیکلز، فرنیچر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

واضح رہے بغداد ائیرپورٹ پر امریکی فضائی حملہ میں ایران کی القدس فورس کے جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک ہوگئے تھے،جس کے بعد ایرانی حکومت نے امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔جنرل سلیمانی کے قتل پر ایران نے امریکا پر جوابی وار کرتے ہوئے عراق میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر دو حملے کئے تھے، واشنگٹن نے بھی حملوں کی تصدیق کر دی تھی جبکہ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا ایران کےعراق میں امریکی فوجی اڈوں پرمیزائل حملوں میں80افراد ہلاک ہوئے۔بعد ازاں عراق کے شہر بغداد میں دو امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی میزائلوں کے حملوں کے بعد امریکی صدر نے ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا ایران سے عراق میں موجود 2 فوجی اڈوں پر میزائل داغے گئے ہیں، حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور انفرااسٹرکچر نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، فی الحال سب اچھا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …