منگل , 28 جنوری 2020

چین ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا مخالف

چینی حکومت نے ایک بار پھر ایران سے متعلق امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے انھیں بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دے دیاچینی دفترخارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے کہا ہے کہ ہمارا موقف واضح ہے ہم یکطرفہ پابندیوں کے مخالف ہیں اور ہمارا یقین ہے کہ پابندیوں کے ناپسندیدہ استعمال سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کا احترام اور اختلافات کو پر امن اور مناسب طریقے سے حل کیا جانا چاہئے.انہوں نے جوہری معاہدے سے متعلق تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ اس معاہدے میں واپس آجائیں اور مشرق وسطی میں تناؤ کی کمی اور امن و استحکام کے قیام کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔چینی اداروں کے خلاف عائد امریکی پابندیوں کے بارے میں انہوں نے کہا چین اور ایران طویل عرصے سے بین الاقوامی قانون کے دائرہ کار میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ٹرمپ کا ایردوآن سے ٹیلی فون پر رابطہ، لیبیا میں غیر ملکی مداخلت روکنے پر زور

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روز پیر کو اپنے تُرک ہم منصب رجب …