ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان علاقائی حالات پر صلاح و مشورہ

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے دو روزہ دورے کے بعد ریاض میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات و گفتگو کی ہے۔ قریشی نے اور ان کے سعودی ہم منصب کے درمیان ملاقات میں مغربی ایشیا اور خلیج فارس کے علاقے کے حالات کا جائزہ لیا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائےخارجہ نے علاقے کے حالات کے سلسلے میں باہمی رابطوں اور صلاح و مشورے جاری رکھنے پر تاکید کی۔

پاکستان کے وزیر خارجہ نے ریاض میں کہا کہ اسلام آباد نے امریکہ کے ہاتھوں سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے باعث مغربی ایشیا میں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد مختلف ممالک سے رابطے کئے اور دیکھا کہ سب ہی علاقے میں کسی بھی طرح کی جنگ روکنے اور کشیدگی کو ختم کرنے پر مائل ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ علاقے پر حالیہ واقعات کے سنگین نتائج مرتب ہوئے ہیں بنا بر ایں تمام فریقوں کو صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کے لئے اشتراک عمل اور سفارتکاری سے کام لینا چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیرخارجہ ریاض میں سعودی حکام سے صلاح ومشورے کے بعد مسقط کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …