بدھ , 24 اپریل 2024

سپریم کورٹ نے نیب کانیا قانون لانے کے لئے حکومت کو تین مہینے کی مہلت دیدی

پاکستان کی سپریم کورٹ نے حکومت کو تین مہینے کے اندر نیب کا نیا قانون لانے کا حکم دیا ہےسپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب آرڈیننس کی شق پچیس اے کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے حکومت کو تین مہینے کے اندر نیب کا نیا قانون لانے کا حکم دیا ہے – واضح رہے کہ دوہزار سولہ میں اس وقت کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے انیس سو ننانوے کے نیب آرڈیننس کی شق پچیس اے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے سبھی متعلقہ عہدیداروں سے جواب طلب کیاتھا – بدھ کو نیب آرڈیننس کی شق پچیس اے پر از خود نوٹس کے مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا ہے ہم توقع کرتےہیں کہ حکام نیب قانون سے متلعق مسئلے کو حول کرلیں گے – عدالت نے نیب قانون لانے کے لئے حکومت کو تین مہینے کی مہلت دی ہے اور کہا ہے کہ اگر اس عرصےمیں مسئلہ حل نہ  ہوا تو عدالت قانون اور میرٹ کو دیکھتے ہوئے کیس کا فیصلہ کرے گی –

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …