جمعرات , 25 اپریل 2024

ایران میں روایتی عالمی کشتی کے مقابلے

ایران کےعالمی روایتی مقابلے (زورخانہ گیم) میں 100 غیرملکی کھلاڑی شریک ہوں گے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بجنورد میں بین الاقوامی روایتی مقابلے اور کشتی زورخانہ گیم کا تیسرا مرحلہ منعقد ہوگا جس میں 100 غیر ملکی کھلاڑی شریک ہوں گے.

ان مقابلوں میں 23 ممالک بشمول پولینڈ، ایسٹونیا، ترکی، قبرص، ہنگری، جنوبی کوریا، یوکرائن، جارجیا ، آذربائیجان، بنگلہ دیش، بھارت، انڈونیشیا، ترکمنستان، قازقستان، تاجکستان، ازبکستان، عراق، افغانستان، تنزانیہ، یوگنڈا، زمبابوے اور کیمرون سے 100 کھلاڑی حصہ لیں گے.مجموعی طور پر 12 ایشیائی، 7 یورپی اور 4 افریقی ممالک ان مقابلوں میں شرکت کریں گے.ایرانی شہر بجنورد 18 سے 22 جنوری تک بین الاقوامی روایتی کشتی ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے کی میزبانی کرے گا۔

یہ بھی دیکھیں

ویرات کوہلی کا ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ

نئی دہلی: بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے اور ٹی …