پیر , 24 فروری 2020

ہندوستان میں ایرانی کیوی فروٹ کی طلب میں اضافہ

رواں سال کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران کے شمالی صوبے مازندران سے اسی ہزار ٹن کیوی فروٹ ہندوستان برآمد کیے گئے۔صوبہ مازندارن کے ایوان صنعت اور تجارت کے سربراہ عبداللہ مہاج  نے  ہفتہ کے روز شہر ساری میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا
اب تک مازنداران میں کاشت کیے جانے ایک لاکھ ٹن کیوی فروٹ بیرون ملک میں برآمد کیے جا چکے ہیں جن میں اسّی ہزار ٹن چابہار پورٹ کے ذریعے ہندوستان بھیجے گئے ہیں۔مہاجر نے مزید کہا کہ رواں سال کے دوران مازندران میں کیوی فروٹ کی پیداوار، گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنی ہوگئی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ سال کے دوران، ایک لاکھ چالیس ہزار ٹن کیوی فروٹ برآمد کیا ہے جن کی مالیت نو لاکھ ستر ہزار ڈالربتائی جاتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی پابندیاں کسی کورونا وائرس سے کم نہیں : ایرانی صدر

ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ کی نئی پابندیوں کو کورونا وائرس کی نئی قسم …